Uncategorized
جہاد کے نام پر قتل و غارت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے، سنی علماء کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سالانہ میلادِ مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی غلام یٰسین رضوی نے کہا کہ سرکار مدینہ ؐ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ مولانا یاسین رضوی، سرگودہا میں سنی علما کونسل کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث کسی جماعت یا مدارس سے کوئی رعایت نہ کی جائے، جہاد کے نام پر قتل و غارت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا، ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی معاشرے میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں کہا کہ جس رواداری کا ہمیں ہمارے آقا ؐ نے درس دیا ہے، اس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم امن قا ئم کر سکتے ہیں۔