پاکستانی شیعہ خبریں

نام بدلنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کیخلاف آرمی آپریشن کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے، وفاقی و صوبائی حکومت تکفیری دہشتگردوں کو براہ راست سپورٹ کرتی ہے، نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے آرمی آپریشن کیا جائے، ملکی عوام کی امید افواج پاکستان سے ہے دہشتگردوں کی سزائے موت اگر سیاسی مسلحت کا شکار ہوئی تو عوام کا دل پاک افواج سے بھی خائف ہو جائے گا، عوام بلوچستان کے رئیسانی کی بادشاہت ختم کرا سکتے ہیں تو وزیر اعلیٰ سندھ خواب غفلت میں نہ رہیں، تکفیری دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی پھیلا کر ملکی عوام اور حکومتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل سے بھی دور کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمراہ سانحہ شکارپور دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی ہسپتال میں عیادت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا غلام حر شبیری سمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے علی حسین نقوی، سمیت ناصر حسینی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور اور سانحہ پشاور دہشتگردی کی ایک ہی کڑی ہے اور اس میں کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹولہ ملوث ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ملک میں شیعہ و سنی اتحاد عملی کوششیں کی اور الحمد اللہ آج پورے ملک میں شیعہ و سنی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں عوام با شعور ہیں، دہشتگرد تکفیری ٹولہ خود کو مکتب اہل سنت کہہ کر شیعہ سنی اتحاد میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت صوبہ میں اب تک دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے بلکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، شہر بھر میں کالعدم جماعتوں کی وال چاکنگ کی جارہی اور آزادی سے پورے شہر میں ان کے چھنڈے لگ رہیں ہیں، نام بدل کر کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹولہ کام بھی کر رہا ہے لہذا وزیر اعلیٰ سندھ آرام کریں، صوبہ کی عوام کی نظریں اب پاک افواج کی طرف ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی سمیت پورے ملک میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں، دینی مدارس اور دہشتگردوں کے سہولت کار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں تاکہ ملکی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی جا سکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ شکارپور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button