پاکستانی شیعہ خبریں

شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لئے وزیراعلیٰ نے تحریک جعفریہ سے ساز باز کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ) سانحہ شکارپو کے حوالے سے تحریک جعفریہ کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اس حوالے سے پیش رفت کرتے ہوئے ٣ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، شیعہ علماء کونسل کے ذرائع کے مطابق شیعہ علما کونسل سندھ کے جرنل سکیٹری علامہ ناظر عبّاس تقوی نے کہا حکومت کی سست روی اور ناقص انتظامت کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے، جبکہ ملاقات میں آئی جی سندھ ہوم سکیٹری بھی موجود تھے جبکے شیعہ علما کونسل کے وفد میں علامہ باقر نجفی علامہ ناظر عبّاس تقوی ، علامہ شہنشاہ تقوی ، علامہ شبیر میثمی علامہ جعفر سبحانی بردار حسنین مہدی برادر امتیاز شاہ موجود تھے، آئی جی سندھ نے وفد کوسانحہ شکارپورکی تحقیقات اور گرفتاریوں سے آگاہ کیااوریقین دلایاکہ کراچی، خیرپور اور سندھ بھرسے تکفیری عناصرکاصفایا کیا۔
اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ٣ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں شیعہ علما کونسل کی نمائندگی علامہ نذیر عبّاس تقوی کرینگے جبکے وزیر اعلیٰ کی جانب سے وقار مہدی راشد ربانی ہونگے
آخر میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا پاکستان میں فرقہ واریت کی روک تھام میں علامہ ساجد علی نقوی کا اھم کردار ہے۔

اس ملاقات میں جن اہم نکات پر گفتگو ہوئی وہ مندرجہ ذیل ہیں :
1۔ سانحہ شکار پور اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے کیسس کو فوجی عدالتوں میں بھیجھا جائے !!!
2۔ پورے سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں!!!!
3۔ سانحہ شکارپور میں معذور ہونے والے افراد کو سرکاری نوکری دی جائے!!!
4۔ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے گھرانوں کو سرکاری نوکری دی جائے !!!
5۔ شہدا کے کمپلسیٹ کیا جائے !!!
٦ شکارپورساحہ کے بعد سے ہونے والی تحقیات سے آگاہ کیا جائے!!!
خیرپور جو کہ خود وزیر اعلیٰ کا اپنا شہر بھی ہے وہاں تکفیری ٹولے کی جانب سے کھلے عام تکفیر کے نعرے اور اجتماعات کئے جاتے ہے اس کی روک تھام کی جائے !!!

واضع رہے کہ نااہل وزیر اعلی سے شہداء کے خون کا جواب لینے کے لئے شکار پور کے شہداء کے لواحقین پر مشتمعل کمیٹی نے 15 فروری کو شکار پور سے وزیر اعلی ہاوس کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم اس لانگ مارچ سے قبل تحریک جعفریہ کی جانب سے سانحہ شکار پور کے حوالے سے ملاقات کو شکار پور کے مومینن اور شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کی جانب سے تحریک جعفریہ کے ساتھ ساز باز قرار دیا ہے۔

10978708 848382715212747 5027216162047193616 n

10300811 440769586073636 2884683560044943624 n

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button