پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کالعدم جماعتوں پر نگاہ رکھی جائے، علامہ مرزا یوسف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کالعدم جماعتوں پر نگاہ رکھی جائے اور ایسے عناصر جو اس قسم کی کاروائیوں میں ملوث افراد کی حمایت کرتے ہیں ان پر بھی نگاہ رکھی جائے، حکومت اور ریاستی ادارے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ اس وقت پوری قوم کی خواہش ہے کہ یہاں سے دہشت گردی ختم ہو اور امن و امان کی فضاء قائم ہو کیونکہ یہاں بسنے والے تمام طبقات دہشت گردی سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ معاشرہ پر امن ہو اور ہر شخص اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔ اس موقع پر سید علی اوسط، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوام کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ پر امن اور متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کریں کیونکہ لاقانونیت کی وجہ سے آج دہشت گردی کلچر اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button