پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت یمن کی صورتحال پر کسی بھی فیصلے سے قبل کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو جلد از جلد بحفاظت نکالا جائے ،یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں ،او آئی سی یمن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے ۔یہ بات انہوں نے بیرون شہر سے مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فونک خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی استحصالی قوتیں مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر مسلمانوں کے وسائل پر قابض ہونا چاہتی ہیں، عراق، افغانستان ،لیبیا کی بدحال صورتحال سب کے سامنے ہے ، پاکستان کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ، حکومت یمن کی صورتحال پر کسی بھی فیصلے سے قبل کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلائے جس میں پارلیمنٹ میں موجود اور پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button