Uncategorized

لولی لنگڑی دو نمبر جمہوریت کے ذریعے عوام کا استحصال ہو رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ لولی لنگڑی دو نمبر جمہوریت کے ذریعے عوام کا استحصال ہو رہا ہے۔ جعلی الیکشن کے حقائق قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تکبر کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں۔ پاکستان میں اسی فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ ملک کے اٹھانوے فیصد وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدوجہد کرنے والی جماعتوں کی کامیابی ہے۔ جعلی وزیر سے دو سال کی تنخواہ واپس لیکر قومی خزانے میں جمع ہونی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری حکمرانوں کی ملکی معیشت پر خود کش حملہ ثابت ہو گا۔ پاکستانی سیاست سے زر اور شر کو نکالنے کیلئے قوم بیدار ہو جائے۔ رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کے اغواء کے واقعے سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے۔ ایان، ذوالفقار مرزا اور عزیر بلوچ پورا سچ بول دیں تو معزز چور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ بد زبانی اور بد عنوانی نے جمہوریت کو ناکام کر دیا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت میوزیکل چیئر کا کھیل بن چکی ہے۔ الیکشن سے پہلے بلند و باگ دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مزید اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری بڑھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button