پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے خاکے جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری کر دیئے ہیں۔ ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ بھی شاہ فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کیے گئے خاکے دہشت گردوں سے اسی فیصد مشابہت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب مقتول ڈی ایس پی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی افتخار زیدی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 15/129 میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button