Uncategorized

کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آئی ایس او پاکستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ کی موجودہ صورتحال پر ایک اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے کی۔ مرکزی نائب صدر نے کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ سے جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ ہونے کی بنا پر ٹارگٹ کیا جانا، حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کیخلاف حکومت کاروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے۔ جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کی طرف سے ذمہ داری قبول کی گئی اور مزید دہشتگردانہ کاروائیوں کی دھمکی دی گئی۔ جس پر حکومتی اداروں کی خاموشی نا قابل فہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے۔ ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا سینکڑوں شہداء کے لاشے اٹھائے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ ملت تشیع نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے عملی اقدمات کئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب آپریشن کے طرز پہ ملک بھر میں بالخصوص کوئٹہ کے گرد و نواح میں دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، تاکہ پاکستان و اسلام دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اجلا س میں طے پایا کہ جلد اس ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اجلاس کے آخر میں کوئٹہ میں شہیداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button