پاکستانی شیعہ خبریں

وارثان شہداء کمیٹی کی صوبائی وزیر میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین شہداء کمیٹی سکندر علی دل، قمرالدین شیخ، بشارت شاہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء سید علی حسین نقوی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر بائیس نکاتی معاہدے کی روشنی میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بائیس نکاتی معاہدے پر عمل در آمد میں حکومتی شخصیات کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، جس کے باعث عدم اعتماد اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ سندھ حکومت ملت جعفریہ اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں پر جلد عمل در آمد کرے۔ چار ماہ کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ حکومتی کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے۔ اس موقعہ پر میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، اس سلسلے میں جلد کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ متاثرہ امام بارگاہ کی مرمت اور یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button