پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے، پشتونخوامیپ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) پشتونخوامیپ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز میکانگی روڈ پر نہتے و بےگناہ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں دہشتگردی کا عمل جاری ہے، بےگناہوں کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہر میں خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ دہشتگردوں کی پے در پے فائرنگ کرکے شہر میں خوف پھیلانے کے منصوبے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ لہذٰا حکومت و انتظامیہ کو چاہیئے کہ واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔