آٹھ شوال سعودی حکمرانوں کے نظریات کو بے نقاب کرتا ہوا دن ہے، مدثر عباس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے اصل میں شام عراق بحرین اور غزہ میں مصوم بچوں کے قاتل ہیں، یاد رہے 8 شوال کو جنت البقیع اور جنت معلیٰ میں موجود رسول خدا کی بیٹی بی بی فاطمہ (س) آئمہ کرام، اصحاب کرام اور شہدائے راہ حق کے مقبروں اور مزارات کو سعودی حکومت کے حکم پر منہدم کیا گیا تھا۔ داعش کی جانب سے عراق میں انبیاء کرام کے مزارات کی توہین خدا، رسول اور آئمہ طاہرین کی ناراضگی کا موجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مزارات کی توہین کرنے والے ہی جنت البقیع میں مزارات کو منہدم کرنے والے آل سعود کے ایجنٹ ہیں اور اب غزہ میں معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او اس مکروہ فعل کے خلاف ملک بھر میں دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہروں میں شامل ہے جبکہ کراچی میں ماتمی جلوس برآمد ہوا ہے۔ 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منا کر سعودی حکومت کے اس اقدام پر شدید نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے جنت البقیع میں موجود اہلبیت اور اصحاب کے مزارات کو مکمل طور پر منہدم کر دیا، ان مزارات مقدسہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دختر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیھا، حضرت امام حسن، حضرت امام علی زین العابدین، حضرت امام باقر، حضرت امام جعفر صادق اور جلیل القدر اصحاب کرام رضوان اللہ تعالی علیھم کی قبور اور مزارات مقدسہ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ 8 شوال سعودی حکمرانوں کے عقائد کو بے نقاب کرتا ہوا دن ہے، اسلامیان عالم 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منا کر انبیائے کرام، اہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ اور امہات المومنین کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی کا عملی مظاہرہ کریں اور ان کے آثار و مقابر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے آواز بلند کریں، عالمی ادارے دہشت گرد جنگجوں کے ہاتھوں متواتر مقامات مقدسہ کی تباہی کا سلسلہ روکنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں۔