پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں شیعہ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ حماد صدیقی اشتہاری قرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحماد صدیقی کراچی میں درجنوں شیعہ افراد کےقاتل کو سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔ملعون حماد صدیقی ایم کیو ایم کراچی کی تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ ہیں۔ 11 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اس کیس میں حماد صدیقی سمیت 6 دیگر افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔جس کے بعد آج کیس کی سماعت کے موقع پر حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار کارکن عامر عرف سر پھٹا کی نشاندہی پر حماد صدیقی سمیت دیگر ملزموں کو نامزد کیا گیا تھا دیگر مفرور ملزمان میں عدنان، نعیم ، اخلاص اور شہزاد شامل ہیں۔یاد رہے کہ 22 مئی 2012 کو لیاری کے فٹبال گراو¿نڈ سے کراچی پریس کلب تک عوامی تحریک ، سٹی الائنس، مسلم لیگ (ن) اور عومی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ریلی کا انعقاد کیا تھا جس پر نیپئر روڈ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔شرپسندوں نے ہنگامہ آرائی کرکے 10 گاڑیاں، 15 موٹر سائیکلیں، 8 دکانیں، 3 گھر اور متعدد پتھارے بھی نذر آتش کردیئے تھے۔ریلی کا مقصد سندھ میں مہاجر صوبے کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس میں مظاہرین نے سندھ کی تقسیم اور متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوں میں منعظم ٹارگیٹ کلنگ کا ذمہ دار حماد صدیقی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button