پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: 'دہشتگرد طویل جھڑپ میں الجھانا چاہتے تھے'

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماہرین کا خیال ہے کہ ماضی کے برعکس، پاکستان ایئر فورس کے بڈھ بیر کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ایک مختلف حکمت عملی کے ساتھ آئے اور وہ سیکیورٹی فورسز کو طویل جھڑپ میں الجھائے رکھنا چاہتے تھے.

پشاور کے بڈھ بیر ایئر کیمپ میں حملہ آوروں کی لاشوں اور گولہ بارود کی جانچ پڑتال کرنے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے سربراہ شفقت ملک کا کہنا تھا، "پہلی مرتبہ حملہ آوروں نے ایک بالکل مخلتف حکمت عملی اختیار کی اور کسی نے بھی خود کش جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی.”

شفقت ملک کے مطابق ماضی میں حملہ آور خود کش جیکٹس پہنا کرتے تھے، جبکہ جس مقدار میں وہ گولہ بارود لائے تھے، اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک طویل جھڑپ کے لیے آئے تھے.

بی ڈی ایس سربراہ کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے حملہ آوروں کے 2 موبائل فونز بھی ملے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button