سعودی شہزادے کے پروٹوکول کے قدموں تلےکئ ماوٗں کے شہزادےروند گئے، صاحبزادہ ابوالخیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر نے سانحہ منیٰ پر بات کرتے ہوئے کہا کہاس عظیم سانحے کے سلسلے میں الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا مختلف وجوہات بیان کررہا ہے، لیکن ان تمام وجوہات کو سامنے رکھ کر اور حق بجانب ہوکر فیصلہ کیا جاےٗ تو واضع دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خونیں حادثہ کی فقط ذمہ دار سعودی حکومت اور انتظامیہ ہے۔اور یہ سانحہ آل سعود کی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی شہزادہ اپنے پر ہجوم پروٹوکول اور اپنی جھوٹی شان و شوکت کے ساتھ وہاں پر آیا جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ جانے کیوجہ سے چار ہزار سے زائد حاجیوں کی شھادت کا المناک حادثہ رونماہوا ۔ اور یہ حادثہ فقط المناک نھیںبلکہ انتہائ دردناک ہے اورشرمناک بھی ہے اور آل سعود کے اس ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جاےٗ کم ہے
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت اس واقع کی ذمہ داری لینے سے انکار کررہی ہے ۔جبکہ ظاہری سی بات ہے کہ جب انسان سے جرم ہوتا ہے تو پھر انسان اس کی ترغیب بھی کر رہا ہوتا ہے ۔اگرنتائج ایسے ہوں تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے اور صرف المناک نہیں بلکہ جیسا میں نے کہا کہ بہت ہی زیادہ قابل مذمت وقابل نفرت بات ہے کہ آل سعوداس حد تک چلیں جائیںکہ اپنے شہزادوں کے پروٹوکول کے لیے جیسا کہ خوشنود علی خان (سینئر تجزیہ نگار)نے ایک گفتگومیں کہا ہےکہ اپنے شہزادوں کی خاطر ،ان ماؤں کے شہزادوں کو آپ نے داؤ پر لگا دیا، لاشوں کے انبار لگا دیئے، آپ میں اس بات کا احساس ہی ختم ہو گیا ہے کہ باقی مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے، یہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے