پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام سکیورٹی، ڈی آئی خان میں اسلحہ کی تمام دکانیں سیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے پولیس نے شہر بھر کی تمام اسلحہ دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی آئی خان کو سکیورٹی خدشات کے حوالے سے پاکستان کے حساس ترین اضلاع میں شمار کیا گیا ہے۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ترتیب دے رہے ہیں۔ ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر موجود اسلحہ کی تمام دکانوں کو سیل کر دیا ہے، جبکہ اسلحہ مارکیٹ یعنی مسعود مارکیٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button