پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی تحریک کی دھمکی ،سندہ حکومت پر لرزہ طاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آلِ سعود کی آلہٗ کار وفاقی حکومت باالخصوص پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کی جانب سےنیشنل ایکشن پلان کے عزاداریٗ سیدالشھداء کے خلاف ناجائز استعمال اور لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر مجالسِ عزاء کو محدود کرنے کےخلاف مجلسِ وحدت مسلِمین پاکِستان کراچی ڈویژن کی جانب سے آج پورے پاکِستان کی طرح کراچی میں مرکزی عشرہٗ مجلس کے بعد احتجاجی تحریک کے واضع اعلان کے بعدسندھ حکومت پر خوف طاری ہوگیا،لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کا آرڈر جاری

زرائع کے مطابق سعودی آلہٗ کا رنواز حکومت باالخصوص پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے مختلف شھروں باالخصوص لاھور،گجرات،ملتان،راولپنڈی اور شیخوپورہ میں مجالسِ عزاء پر شھباز یزید کی یزیدی پولیس کی جانب سے حملوں،علماءِ کرام و زاکرین پر پابندی خصوصاَ معروف عالمِ دین اور خطیب علامہ عون محمد نقوی، علامہ صادق عابدی اور علامہ احمد اقبال کے پنجاب بدری کے احکامات جاری کرنے اور شیخوپورہ میں معروف زاکرِ اہلِبیت علامہ حبیب رضا جھنڈوی کی دوران مجلس گرفتاری کے خلاف، سندھ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سیاسی اور مالی پشت پناہ سندھ حکومت کی جانب سے لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر مجالسِ عزاء کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروفِ عمل پیپلز پارٹی کی صوبائ حکومت خصوصاَ زرداری کے دستِ راست سینیٹر عبدالقیوم سومرو کی جانب سے کالعدم تکفیری گروھ سپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشت گرد ربنواز حنفی سے ملاقاتوں اور مشترکہ پریس کانفرنس ک خلاف مجلسِ وحدتِ مسلِمین پاکِستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پورے پاکِستان کی طرح کراچی میں بھی آج سے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا تھا

ترجمان مجلسِ وحدتِ مسلِمین پاکِستان کراچی ڈویژن کے مطابق احتجاجی تحریک کا آغاز آج ہفتہ کے روز سے پورے کراچی میں منعقد ہونیوالی مرکزی مجالسِ عزاء کے بعداحتجاجی مظاہروں کی صورت میں کیا جارہا ہے،جس سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائ رہنماوٗں کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران خصوصی خطاب فرمائیں گے،ترجمان نے بات کرتے ہوےٗ مذید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاوٗڈ اسپیکر ایکٹ میں ترمیم کا آرڈر جاری کرنا مسائل کا حل نھیں ہے، بلکہ سندھ حکومت کا یہ اقدام بھی مجس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کے اعلان سے خوف ذدہ ہوکر کیا گیاہے، ہم اپنی اس احتجاجی تحریک کو اسوقت تک جاری رکھیں گے ک جب تک مجالسِ عزاء کو لاوٗڈاسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار نھیں دیا جاےٗ گا، اور آج سے پورے کراچی کی مرکزی مجالسِ عزاء کے بعد بھرپور احتجاجی مظاہرے کیےٗ جائیں گے، اسی سلسلے میں کل بروز اتوار نشتر پارک میں ہونیوالی مرکزی مجلسِ عزاء کے بعد نمائش چورنگی پر پہلے علامتی دھرنہ دیا جاےٗ گا، اور اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات مانتے ہوےٗ عزاداری کے خلاف ساشیں ختم نھیں کیں تو ان احتجاجی مظاہروں اور احتجاجی دھرنے کا رخ وزیرِاعلیٰ ہاوٗس کی طرف کردیا جاےٗ گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button