Uncategorized

امام حسین علیہ السلام کی قربانی سے کلمہ حق سر بلند اور باطل سر نگوں ہوا، مولانا محمد خان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )میانوالی میں حسنین کریمین علیہم السلام کے عرس کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت رہنما مولانا محمد خان قادری نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی سے کلمہ حق سر بلند اور باطل سر نگوں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، محمد یونس باہی، شاہد حمید خان ایڈووکیٹ، محمود اقبال خان اویسی، سیف اﷲ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کربلا کی لازوال قربانیوں سے لادنیت کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و بے انصافی کا خاتمہ کرنا اور فسق و فجور کا مقابلہ کرنا ہر مسلمان کا ملی و دینی فر یضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران کسی قسم کی تفرقہ بازی سے گریز اور باہمی احترام و محبت کو برقرار رکھنا، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور لوگوں کی ذمہ داری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button