پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، عزاداری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ایکسین واپڈا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایکسین واپڈا رورل ڈویژن ڈیرہ شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں واپڈا نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کر دیا ہے اور ان علاقوں میں رات کے اوقات بجلی نہیں لی جا رہی، جہاں مجالس و جلوس کا انعقاد ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انچارج انجمن مرکزی تھلہ متولیان و صدر ڈسٹرکٹ شیعہ ینگ مین بشیرحسین جڑیہ، چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ شیعہ ینگ مین سجادالحسن، چیئرمین واپڈا ہائیڈرو لیبر ورکر یونین رورل ڈویژن محمد نواز خان گنڈہ پور اور ڈپٹی کنونیئر ٹریفک کمیٹی شاہد نواز لاشاری سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ ایکسین شوکت اللہ کو بتایا گیا کہ جلوس کے وقت عزاداروں کو بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اس کے علاوہ اکثر اوقات بجلی مجالس اور جلوس کے وقت چلی جاتی ہے۔

ایکسین شوکت اللہ نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام کیلئے ہم نے خصوصی طور پر ریزیڈنٹ انجینئر گرڈ سٹیشن کو بااختیار بنایا ہے، کہ وہ ان علاقوں سے رات کے اوقات میں بجلی نہیں کاٹیں گے۔ جہاں مجالس و جلوس ہوتے ہیں اور انہوں نے کہاکہ لٹکتی ہوئی تاروں کی درستگی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا لائن لاسز اور ریکوری کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے اور اس حوالے سے عوام کا تعاون ازحد ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین محمد نواز نے کہاکہ رورل ڈویژن میں ریکوری دیگر ڈویژن سے بہت بہتر ہے۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا فرض ہے کہ وہ ڈیرہ کے واپڈا سرکل کے قیام کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔ اس سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور ریکوری بھی بہتر ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button