پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب میں دہشت گردوں کی بڑی نرسریاں جنم لے رہی ہیں، وہیں سے سندھ میں کاروائیاں ہورہی ہیں، خورشید شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، جس کا ہم 2008ء سے مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اس سے پہلے بھی سوات، فاٹا، وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن ہوئے دہشت گردی کے واقعات ملک کے مختلف علاقوں میں رونما ہورہے ہیں، ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ جیکب آباد میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سیاسی صورتحال پر گہرا اثر ہوتاہے ہم سب کو مل کر اس کا حل ڈھونڈنا ہوگا، پیپلز پارٹی کے دور میں جب ایسے حالات ہوتے تھے تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالتے تھے، اب ایسے حالات ہیں کہ حکومت کو مل کر کوشش کرنی چاہیے اور راستہ ڈھونڈنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد کافی حد تک دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی بڑی نرسریاں جنم لے رہی ہیں وہاں سے ہی سندھ کے مختلف حصوں میں مسلسل حملے ہورہے ہیں اس سے پہلے سانحہ شکارپور اور اب جیکب آباد میں ہوا ہے یہ سارا علاقہ دہشت گردی کی زد میں آرہا ہے حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے، حکومت سندھ کے جو وسائل ہیں وہ کوشش کررہی ہے، سندھ حکومت کو ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نیٹ ورک ٹھیک ہوجائے گا تو ہم دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کے میں اس واقعات پر وزیر داخلہ معطل ہوئے ہیں تو پھر سندھ حکومت کو بھی یہ کرنا چاہیے، ڈاکٹر عارف علوی نئے سیاست میں آئے ہیں ڈاکٹر عارف علوی دانتوں کے تو اچھے ڈاکٹر ہیں مگر انہیں سیاست میں تھوڑا وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، انسانیت کو مدہم کرکے اس کا بدلہ عام انسان سے نہیں لینا چاہیے، یہ پیغام دنیا میں گیا ہے کہ پاکستان کیا کررہا ہے اور سیکولر ہندوستان کا کلچر وہ مودی سرکار نے ختم کردیا ہے، ہمارے فنکار اور سابق وزیر خارجہ ہندوستان گئے ان کے ساتھ کیا ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم فرقہ واریت اوردہشت گردی پر یقین رکھنے والا شخص ہے اور وہ وہ دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والا وزیر اعظم ہے، بھارت پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ہمیں اس معاملے کو دنیا میں اجاگر کرنا چاہیے، وزیر اعظم امریکہ گئے ہیں وہاں کیا باتیں ہوئیں ہمیں کچھ معلوم نہیں مگر سرتاج عزیز جو پریس کانفرنس کررہے ہیں ان کی تھیوری ہمیں پتہ نہیں چل رہی، مسئلہ کشمیر کو کس طرح انہوں نے پیش کیا ہے، فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل کو کس طریقے سے پیش کیا گیا اب یہ وزیر اعظم ہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان کی طرح ایک ملک ہے اگر امریکہ بڑی قوت ہے تو پاکستان بھی دنیا کی ایک بڑی طاقت ہے ہم برابری کی بنیاد پر ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button