پنجاب پولیس دہشتگردوں کی سہولتکار بن گئی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ) ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس دہشت گردوں کی سہولت کار بن چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر خوکش حملے میں ملوث سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ واہگہ خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کے ایک سہولت کار متین جو سی ٹی ڈی کا اہلکار ہے، کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور پولیس کے متعدد جوان دہشت گردوں کا ساتھ دینے اور رقم بٹورنے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے واہگہ بارڈر خودکش دھماکے میں سی ٹی ڈی کے اہلکار متین کو حراست میں لیا ہے۔ متین دہشتگردوں سے رابطے اور ان کو سہولت فراہم کرتا تھا اور وہ برکی روڈ پر واقعی سی ٹی ڈی تھانے میں تعینات تھا۔ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی کے اہلکار کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ نیز چار پولیس اہلکاروں کو بھارت کی ایجنسی را کے لئے مخبری کرنے پر بھی گرفتار کیا جاچکا ہے