کراچی: لانڈھی میں کالعدم سپاہ صحابہ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ انتخابی مہم جاری،نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا؟
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)کراچی کے معروف علاقہ لانڈھی میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ راہ حق پارٹی کے نام سے بلدیاتی الیکشن میں وار ہوئی ہے ،جبکہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس کالعدم تکفیری جماعت کے ساتھ سندھ کی صوبائی حکومت کی علمبردار اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ دار جماعت نے اس کالعدم تکفیری جماعت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کیا ہے اور مشترکہ انتخابی مہم بھی چلا رہی ہے، ناصرف کراچی کے اس علاقہ بلکہ پور ے سندھ میں اس طرح کا اتحاد دیکھنے میں آیا ہے، اب کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا؟
ہم مکتب اہلیبت جو کراچی میں اس تکفیری کالعدم جماعت کی جانب سے پھیلائی گئی فرقہ واریت اور نفرت کے نتیجے میں ہزاروں جوانوں کے لاشے اُٹھاچکے ہیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے اس جماعت کے ساتھ اتحاد کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر آرمی چیف کی توجہ اس جانب متوجہ کروارہے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں دیئے گئے قومی نیشنل ایکشن پلان کو فوری طور پر واپس لیں تاکہ سیاسی جوڑ توڑ کے لئے یہ سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان کو ثبوتاژ نا کرسکیں،ہم اس ملک میں امن کے خواہا ں ہیں، لہذا اس مسئلے پر فوری قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے اور ان سیاسی جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی سہولت کاری و سپورٹ سے روکا جائے