پاکستانی شیعہ خبریں

عزاداری کا حق آئین نے دیا، کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت چھینا نہیں جاسکتا، مظفر علی اخونزادہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)کوئی بھی ایگزیکٹو آرڈر آئین کی خلاف وزرزی نہیں کر سکتا، عزاداری کا حق ہمیں آئین پاکستان نے دے رکھا ہے جسے کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت چھینا نہیں جاسکتا۔ چہلم سید الشہداء کی آمد آمد ہے، ہمیں خدشہ ہے انتظامیہ ایک دفعہ پھر عزاداری کو محدود کرنے کے لئے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات نہ اٹھائے۔ سیکرٹری صوبائی محرم کمیٹی و امامیہ جرگہ مظفر علی اخونزادہ کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی کو بھرپور طریقے سے منانے اور اپنے آئینی حق عزاداری کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے ملی تنظیمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، مظفر علی اخونزادہ نے قائدین ملت جعفریہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مر جائے گی قوم تو اتحاد کرو گے، پہلا واقعہ ہوا ہے کہ اسلام آباد میں عزاداری کے مراسم میں شریک خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے، پاکستان میں حسینیوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی گئی ہے، ایک علم نکالتے ہیں تو پرچہ چاک ہو جاتا ہے، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے کہا کہ گھر کے اندر بھی مجلس کرو گے تو ہتھکڑی لگا دونگا۔ اس موقع پر قائدین کو چاہیے تھا کہ تحفظ عزاداری کے لئے مل کر اسلام آباد کی سڑکوں پر دھرنا دیتے۔ اور اس وقت تک نہ اٹھتے جب تک تمام روٹس بحال، ایف آئی آر ختم اور گرفتار بانیان رہا نہ ہو جاتے، پراڈو، پجارو کلچر کو چھوڑ کو ایک ہو جائیں، کیا چیز آڑے آرہی ہے جو قوم کے قائدین کو اتحاد سے روک رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button