Uncategorized

پنجاب کابینہ میں بیٹھے تکفیری سوچ کے حامل افراد عزاداری کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے طے کردہ نیشنل ایکشن پلان کو مسلمہ مذہبی رسومات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے منفی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے، لاوڈ سپیکر پر پابندی کے نام پر چاردیواری کے اندر ہونیوالی مجالس اور محافل میں رکاوٹیں کھڑی کرکے حکومت تکفیری اور سیکولر طبقے کو خوش کر رہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے لگتا ہے یہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کا نہیں، اتاترک کمال پاشا کا پاکستان یا مقبوضہ کشمیر ہے، جہاں ہر سال بھارتی حکومت عزاداری کے جلوس کو روکنے کیلئے پولیس اور فوج کو استعمال کرتی اور مزاحمت کرنیوالے عزاداروں پر لاٹھی چارج کرتی ہے، پنجاب پولیس بھی یہی کام کر رہی ہے۔ حافظ آباد اور سرگودھا میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی اجلاسوں سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں پنجاب کابینہ میں بیٹھے چند تکفیری سوچ کے حامل افراد اپنے ذاتی تعصب کی بنیاد پر عزاداری اور عید میلادالنبی کے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں، جس پر عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری پر پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ ریاستی جبر کیخلاف جدوجہد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری ہر صورت ہوگی، مقدمات کی پرواہ نہیں، مجالس عزا کو کوئی پہلے روک سکا ہے، نہ اب کسی کے ناپاک عزائم کو کامیاب ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button