پاکستانی شیعہ خبریں

زائرین کی مشکلات حل نہ کی گئی تو ملک بھر میں دھرنے دینگے، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت زائرین کو بلا وجہ روکنے کے بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔ زائرین کو بحفاظت ایران کی بارڈر تک پہنچایا جائے، تاکہ وہ اپنے مقدس سفر کو جاری رکھیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ہونے بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت زائرین امام حسین (ع) کو روکنے کے بجائے اپنے صوبہ میں امن کے قیام پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے مقامات مقدسہ مشہد، ایران، عراق، کربلا، نجف اشرف زیارت کو جانے والے ہزاروں زائرین کے قافلوں کو کئی دنوں سے کوئٹہ اور راستے میں بلوچستان حکومت روکے ہوئے ہے۔ جن میں بچے، بوڑھے، مرد، خواتین شامل ہیں، ہم صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی سیکرٹری شاہد خان وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں، کہ زائرین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زائرین کو بحفاظت ایران کی بارڈر تک پہنچایا جائے، تاکہ وہ اپنے مقدس سفر کو جاری رکھیں۔ اگر زائرین کی جلد از جلد مشکلات حل نہ کی گئیں، تو پورے ملک کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بلوچستان حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button