Uncategorized

چہلم امام حسینؑ، آئی جی کی ڈیمانڈ کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے تمام فیلڈ افسران کی طرف سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر نفری ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں پنجاب پولیس کے 46 ہزار 963 اہلکار 554 جلوسوں اور 987 مجلسوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کو اے، بی اور سی گیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 113 جلوس اے کیٹگری، 174 بی اور 267 سی کیٹگری کے جلوس نکلیں گے جبکہ اے کیٹگری کے تحت 93 مجالس، بی کی 305 اور سی کیٹگری کی 589 مجالس منعقد ہوں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے کے 20 اضلاع میں آرمی کی 39 کمپنیاں سٹینڈ بائی کر دی گئی ہیں جو کئی اضلاع میں 3 سے 5 دسمبر تک موجود رہیں گی۔ ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے 92 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، تعینات کی جانے والی نفری میں 34 ہزار 134 پولیس کے، 10953 پولیس قومی رضا کار جبکہ 1876 سپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں، جن میں 228 گزٹیڈ آفیسرز، 547 انسپکٹرز، 1941 سب انسپکٹرز، 2893 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 2379 ہیڈکانسٹیبلز اور 25 ہزار 123 کانسٹیبلز سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تمام فیلڈ افسران کو چہلم امام حسین علیہ السلام کی سکیورٹی کے موقع پر محرم الحرام کے سکیورٹی ایس او پی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرپرائز ناکے، تمام شہروں کے داخلی خارجی راستوں، اہم عمارتوں، بازاروں اور بس ٹرمینلز، بینکوں اور دیگر حساس مقامات پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری رکھنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ تمام ہوٹلوں، ہوسٹلوں اور ریستورانوں کے اردگرد بھی سرچ آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button