Uncategorized

دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں، علامہ سید حسین نجفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مدارس جعفریہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسین نجفی نے لاہور میں طلباء کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم اور مذہب کے لبادے میں چھپے دہشتگردوں کو بے نقاب کیا، 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے تکفیری دہشتگرد گروہوں کے نفاذِ شریعت کے ڈھونگ کی قلعی کھول دی، دہشتگردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کے مقدس نام پر انسانوں کا قتلِ عام کرنیوالے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومتی سطح پر مشاورت کے ساتھ ہونیوالے فیصلوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ابھی بھی سست ہے، اسی وجہ سے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگرد اور انکے ہمدرد دندناتے پھر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کوتکفیری دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کلین اپ قرار دے کر اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا جائے۔ پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں گیا، ان کی بہادر اساتذہ کرام جنہوں نے بچوں کیساتھ شہادت دی انہوں نے بہادری کی ایک تاریخ رقم کی، تکفیری دہشتگردوں کا ایسا انجام ہونا چاہئے کہ دیگر دہشتگرد ان سے عبرت حاصل کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button