Uncategorized
کراچی میں داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک اور گروہ بے نقاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں عالمی تکفیری دہشتگر د گروہ داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک اور گروہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سے زیر حراست داعش کے تکفیری دہشتگرد کامران گجر نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ کراچی میں اس کی اہلیہ اور بہن عالمی دہشتگرد گروہ داعش کیلئے فنڈز اکٹھے کرتی ہیں۔ حساس اداروں کے مطابق یہ خواتین لڑکیوں کی برین واشنگ کیلئے ماہر ہیں۔ گرفتار دہشتگرد کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے داعش سے تعلق رکھنے والی 121 خواتین کی فہرست بنا لی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں سے مزید خواتین کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے داعش سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے