Uncategorized

داعش میں شمولیت کیلئے پاکستان سے تقریباً سو افراد شام اور عراق گئے، رانا ثناء اللہ کا اعتراف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس داعش کی بھرتیوں کے حوالے سے لسٹ ہے تو وہ فراہم کریں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تو روزانہ کرپشن کی غضب کہانیاں سامنے آتی تھیں۔ مدینہ ٹائون فیصل آباد میں چوک کا نام شہید کیپٹن مریم مختیار کے نام سے منسوب کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کیپٹن مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد داعش کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش کی بھرتیوں کے حوالے سے ان کے پاس کوئی لسٹ موجود ہے تو وہ فراہم کریں، داعش میں شمولیت کے لئے یوکے اور فرانس سے بھی لوگ گئے، وہاں تو اتنا واویلا نہیں کیا گیا۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک سو کے قریب لوگ داعش میں شمولیت کے لئے گئے ہیں، ڈسکہ سے جانے والے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ لاہور سے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی تین خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ داعش کو پھیلانے نہیں دینگے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کی بڑی بڑی کہانیاں چھپتی تھیں۔ پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت میرٹ پر کام کر رہی ہے، کوئی کرپشن کا سکینڈل ہمارے خلاف نہیں، اگر کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست کرنے کا حق نہیں رکھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button