Uncategorized

دہشتگرد تنظیموں سے رعایت نہ برتی جائے، انکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حکومت تکفیری دہشت گرد تنظیموں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتے اور ان کے حمایتوں، ہمدردوں اور سہولت کاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے، تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو اور عوام سکھ و چین کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں، اس سلسلے میں افواج پاکستان اور آرمی چیف کے عزم و حوصلے اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ جلد ملک امن کا گہوارا بن جائیگا اور ملک دشمن قوتوں کا یہاں سے صفایا ہوجائیگا، اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوام سے کہا کہ وہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکجا ہوکر کام کریں، تاکہ ملک دشمنوں کا خاتمہ ہو اور ہم باہم امن و اتحاد اور چین و سکون کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button