Uncategorized

امن کمیٹیوں میں کالعدم جماعتوں کے افراد کو شامل کرنے سے گریز کیا جائے، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں تیسری سیرت کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ اور مشیر مذہبی امور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور کانفرنس کے مقررین کے خطبات کو بنیاد بنا کر سندھ میں فروغ علم، قیام امن اور تعلیمات محمد ﷺ و آل محمدﷺ عام کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم نے صوبہ بھر میں امن کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا جو کے لائق تحسین ہے لہٰذا امن کمیٹیوں میں کالعدم جماعتوں کے افراد کو شامل کرنے سے گریز کیا جائے اور محب وطن شہریوں کے انتخاب ہو تو بہتر ہے۔ انہوں نے مقدس مقامات، اولیاء کرام کے مزارات کو تحفظ دینے کے حوالے سے حکومت اعلان کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے نیک اور صالح افراد کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے وزارت مذہبی امور اور اوقاف کے اراکین کو سیرت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button