پاکستانی شیعہ خبریں

کے پی کے حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، علامہ سبطین حسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے پشاور میں فعال شیعہ کارکن و معروف نوحہ خواں ملک افتخار حسین کوتکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ادا کرنے سے حکومت قاصر دکھائی دیتی ہے۔ تین ماہ قبل مقتول کے بھائی جرار حسین کو بھی دہشت گردوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بیٹیوں کو سکول لے کر جا رہےتھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا سمیت بیشتر سیاسی و انتظامی شخصیات ہمیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے وعدوں پر ٹرخا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں جب تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی جاتیں تب تک ان واقعات کا تدارک ممکن نہیں۔ اگر حکومت نے تکفیری دہشت گردوں کو اسی طرح کھلی چھٹی دیے رکھی تو پھر بدامنی کو کچلنا مشکل صورتحال اختیار کر لے گا۔ علامہ سبطین حسینی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button