Uncategorized
ملتان، تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو دھمکی آمیز خط، پولیس کا سرچ آپریشن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملتان میںتکفیری دہشتگردوں نے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو دھمکی آمیز خط بھیجوا دیا۔ پولیس نے خط کو تحویل میں لے کر اسکول کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ کے ذریعے گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری اسکول کو تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے خط موصول ہوا ہے جس میں اسکول کو 10 فروری سے اپریل کے مہینے کے دوران حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر اسکول پرنسپل نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر خط کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے اسکول کے اردگرد کے علاقوں میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔ اس سے قبل ملتان کے پانچ اسکولوں کو اسی طرح کے دھمکی خیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی