پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت شام جانے والوں پر نظر نہیں رکھ رہی، انہیں ویزا اور ٹکٹ فراہم کئے جارہے ہیں، علامہ حمید امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید امامی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول، باچہ خان یونیورسٹی کے سہولت کار پکڑے گئے۔ لیکن حیات آباد مسجد سانحہ کا کوئی ذمہ دار یا سہولت کار پکڑا نہیں گیا۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ حکومت شام جانے والوں پر نظر نہیں رکھ رہی، انہیں ویزا اور ٹکٹ فراہم کئے جارہے ہیں، کے پی کے میں حکومت کی نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ عمران خان بنی گالا میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے حکومت چلا رہے ہیں۔ ہم بھی پاکستانی ہیں، اور عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، عزاداری کو چار دیواری کے اندر قید کرنا ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان میں واحد تنظیم ہے جو لوگوں کے مسائل حل کر رہی ہے اور لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ باقی بہت سی تنظیمیں بنائی گئیں لیکن وہ کچھ کرکے دکھائیں۔ قائد محترم ایک مفکر، مدبر اور تجربہ کار انسان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button