Uncategorized

راغب نعیمی نے مذہبی اور لبرل انتہاء پسندی کو انسانیت کیلئے زہرِ قاتل قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف دینی سکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے میڈیا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں جدید طریقہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی انتہاء پسندی اور لبرل انتہاء پسندی دونوں انسانیت کیلئے زہرِقاتل ہیں، طبقاتی نظام تعلیم ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، انسانیت کی تعمیر تعلیم کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا باعث اس کے قابل اور ہنرمند افراد ہوتے ہیں، دور حاضر میں وہی اقوام ترقی کر رہی ہیں جو اپنے مروجہ نظام تعلیم میں فنی تعلیم کی مسلمہ حقیقت کا ادراک رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل قوم بننے کیلئے ضروری ہے کہ اسلام کے متعین کئے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے، نوجوانوں کا بہتر اخلاق اور انسانی اقدار کا حامل ہونا لازمی ہے، نسل نو کو جدید علوم سے آراستہ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ تقریب سے حافظ نصیر احمد نورانی ناظم اعلیٰ المرکز الاسلامی لاہور، ڈاکٹر محمد سلیمان قادری، عظمت عباس سمیت دیگر مسالک کے مدارس کے ناظمین نے بھی خطاب کیا جبکہ دینی مدارس کے اساتذہ اور معلمات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button