Uncategorized

سعودی اتحاد میں شمولیت ، پاکستان کے مفادات کے منافی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کو پاکستان کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں یوتھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر پاکستان کی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت آمرانہ طریقہ ہے اور اس سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے عوامی مخالفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو قومی مفادات اور ملی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ تاحال سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد میں پاکستان کا کردا ر واضح نہیں ہو سکا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ مذکورہ فوجی اتحاد میں اپنا کردار واضح ہونے کے بعد اس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مالی امداد کے بدلے سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائے گی اور ہو سکتا ہے کہ اس اتحاد کی کمانڈ بھی اس کے حوالے کر دی جائے،اسی سلسلے میںسعودی عرب میں ہونے والی نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں میں بھی پاکستانی بری فوج اور فضائیہ کی شرکت دیگر ملکوں کے مقابلے میں نمایاں تھی۔

گذشتہ دو دن قبل وزیراعظم نواز شریف اورپاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے مشقوں کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی ہے۔نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں میں ترکی، مصر، ملائیشیا، اردن ، مراکش ، قطر، بحرین، سوڈان، کویت اور متحدہ عرب امارات شریک تھے تاہم پاکستان کے سوا کسی بھی ملک کے اعلی عہدیدار یہ فوجی مشقیں دیکھنے نہیں گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button