Uncategorized

سندھ پولیس نے کراچی میں داعش کی موجودگی کا اقرار کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں سندھ پولیس نے داعش کی موجودگی کا اقرار کر لیا، قانون نافذ کرنے والوں پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی، گزشتہ شب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا کامران گجر داعش کا سرگرم کمانڈر نکلا۔ پاکستان اور کراچی میں ہمیشہ سے ہی پولیس کی جانب سے داعش کی موجودگی کا انکار سامنے آتا رہا ہے لیکن آج کراچی پولیس چیف نے شہر میں نہ صرف داعش کی موجودگی کا اقرار کیا بلکہ رات ہونے والے مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کامران اسلم عرف کامران گجر کو داعش کا کمانڈر اور تربیت یافتہ ہونے کی تصدیق بھی کی۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے میڈیا کو بتایا کہ اتحاد ٹاؤن میں زخمی داعش کمانڈر نے صرف چند گھنٹوں میں 50 سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں کا انکشاف بهی کر ڈالا۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے گزشتہ شب اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کی بھی تفصیلات بتائیں۔ سی آئی اے کراچی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کامران گجر کے نام سے کی گئی۔

سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہر عرف سائیں نے تفتیش کے دوران کامران گجر کے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق کامران گجر داعش پاکستان کا مکمل تربیت یافتہ کمانڈر تھا اور ماضی میں القائدہ برصغیر سے منسلک تھا۔

کامران گجر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ سانحہ صفورا سمیت چالیس سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس چیف مشتاق مہر نے بتایا کہ دہشت گرد کامران گجر میڈیا ہاوسز پر حملوں سمیت کراچی اور حیدر آباد سمیت پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button