پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان سے انڈین ایجنٹ کے بعد افغان انٹیلی جنس افسر بھی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ایف سی اہلکاروں نے چمن کے قریب سرحدی علاقے سے افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدان بو غرہ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس ادارے کے افسرکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول ، گولیاں اور وائر لیس سیٹ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی حکام نے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس نے تفتیش کے دوران چمن ہی میں ایک کمپاؤنڈ کی نشاندہی بھی کی۔ ایف سی نے اس کمپاؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان انٹیلی جنس افسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس کی نشان دہی پر کمپاؤنڈ سے 21 کلوگرام بارودی مواد، بم بنانے کے مختلف آلات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق افغان ایجنٹ نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود بھارتی ایجنسی را کے دیگر ایجنٹس سے بھی رابطوں میں ہے۔گرفتار ہونے والے افغانی ایجنٹ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بلوچستان سمیت پنجاب کے تکفیری مدارس اور خیبرپختونخواہ میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں ٹی ٹی پی، سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی اور جیشِ محمد کے دہشتگردوں کی افغانستان میں تربیت اور انکو اہدافات متعین کرنے کے حوالے سے انڈین اور افغان خفیہ اداروں کی معاونت کیا کرتا تھا۔ انڈین ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد اس کو کچھ عرصے کے لئے واپس افغانستان چلے جانے کے احکامات ملے تھے کہ جہاں اس کو افغانستان کے صوبے پکتیا میں موجود بھارتی ایجنسی را کے تربیتی کیمپ میں موجود پاکستان کے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے نےتربیت یافتہ دہشتگردوں کو پاکستان میں دہشتگردی کے نئے اہدافات اور بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موجود تکفیری مدارس میں موجود اسلحے کی تفصیلات فراہم کرکے ان تکفیری دہشتگردوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیجنا تھا ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ بھی بلوچستان سے بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کئے تھے۔بھارتی ایجنٹ نے بلوچستان میں موجود علیحدگی پسند دہشتگردوں کے علاوہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں جنداللہ، سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی، ٹی ٹی پی، جیشِ محمد سمیت دیگر جہادی دہشتگرد گروہوں سے تعلقات اور انکو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پنجاب سمیت کراچی میں ہونے والی فرقی وارانہ دہشتگردی میں معاونت کے بھی انکشاف کیا تھا۔

کلبھوشن نے پاکستان کے کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پنجاب سمیت کراچی میں موجود تکفیری مدارس کو بھی چالیس کروڑ سے ذائد کی معاونت فراہم کرنے کا انکشاف کیا تھا۔زرائع کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے کلبھوشن سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سمیت تکفیری مدارس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشتگردوں اور تکفیری مدارس کا ناپاک وجود پاکستان سےختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button