Uncategorized

علامہ ناظر تقوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں علامہ شبیر میثمی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ عابد عرفانی، علامہ کرم الدین واعظی، حسنین مہدی اور سرور علی نے ڈی جی رینجرز سندھ جناب بلال اکبر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس آپریشن کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے پورے سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جا سکے، سانحہ عاشورا، سانحہ عباس ٹاؤن، سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر نے دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر نے علماء کرام سے اتحاد اور وحدت کی فضاء کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان تمام مسلمانوں کا ملک ہے، جس میں تمام مسالک اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی مذہبی رسومات کو انجام دیتے ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی مسلک کی توہین کرے۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اس ملک میں اتحاد اور وحدت کی فضاء قائم کرنے کے لیے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جو اقدامات کئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، ہم دہشت گردی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم تو سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں لیکن ہم نے آج تک اس ملک میں شیعہ و سنی میں اختلافات پیدا نہیں ہونے دیا اور ہم آئندہ بھی اس ملک کے اندر اتحاد اور وحدت کی فضاء کو فروغ دیں گے، دہشت گردی کے خلاف رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس شہر کی روشنیوں اور خوشیوں کو واپس بحال کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button