پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، پولیس کی کاروائی میں بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے بدنامِ ذمانہ خطرناک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرکے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

زرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے اپنے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلاچی پولیس نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ کے بدنامِ ذمانہ خطرناک تکفیری دہشتگرد عبدالرحمن ولد غلام حسین سکنہ کوٹ سلطان کلاچی کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری پر ہوم ڈپیارٹمنٹ نے پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر کررکھا تھا۔ مذکورہ دہشت گرد کلاچی پولیس کو 2014 میں اغواء برائے تاوان کیس سمیت ٹارگٹ کلنگ اور تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری میں مطلوب تھا۔ پولیس نے گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد کے قبضے سے ایک دستی بم، ایک پستول تیس بور اور دس کارتوس بھی برآمد کرلیے۔

اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ، ڈی ایس پی لیگل امتیاز خان اور ڈی ایس پی سٹی ارباب خان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں گتفتار ہونے والے دیگر تکفیری دہشتگردوں سے برآمد ہونیوالا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایا گیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ چودھوان پولیس نے علاقہ جھوک رند کے رہائشی اشتہاری ملزم ہستی خان استرانہ ولد عبدالرحیم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم سے ایک کلاشنکوف اور 50 کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ایک ہی تکفیری دہشتگرد گروہ ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرپولیس نے تکفیری دہشتگردوں کے 40 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا ہے، جن سے تفتیش کا سلسہ جاری ہے، جس کے بعد ڈیرہ میں ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر تکفیری دہشتگردوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button