طالبان کے باپ کے گھر سےمفرور تکفیری دہشتگرد بیٹا گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ہری پور )ہری پور جیل سے فرار ہونے والا خطرناک تکفیری دہشتگرد اکوڑہ خٹک میں واقع طالبان کے باپ کے گھر سے دوبارہ گرفتار ہوگیا ۔
زرائع کے مطابق سال 2012ء میں ہری پور سنٹرل جیل سے چار خطرناک تکفیری دہشتگردوں کے فرار ہونے کے بعد جیل سپرٹنڈنٹ سمیت 13 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔ ہری پور پولیس کے مطابق سال 2012ء میں سنٹرل جیل ہری پور سے چار خطرناک تکفیری دہشتگرد فرار ہوگئے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ہری پور پولیس اور خفیہ اداروں نے اکوڑہ خٹک میں واقع ایک معروف اور اہم عمارت کہ جس کے بارے میںبتایا جا رہا ہے کہ وہ طالبان کے باپ مولانا سمیع الحق کے زیرِ اثر بلڈنگ (مدرسہ) ہے پر کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے چار تکفیری دہشتگردوں میں ایک مفرور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے، جس کو ضابطے کی کاروائی کے بعد دوبارہ سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2012ء میں قیدیوں کے فرار کے بعد جیل کے سپرٹنڈنٹ سمیت 13 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔