پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں انجمن متولیان کے زیراہتمام امام بارگاہ روشن چراغ سے احتجاجی ریلی برآمد کی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے یہ ریلی اس بھوک ہڑتال احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی کی مد میں نکالی گئی جو سرکلر روڈ حیدری چوک پر لگایا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی خان میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز امام بارگاہ روشن چراغ سے ہوا، جو کہ مختلف مقامات و راستوں سے ہوتی ہوئی حیدری کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ، حسینی چوک، حیدری چوک، جائے شہادت شہید رضی الحسن شاہ بازار توپانوالہ سیت مختلف مقامات پر آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماوں اور انجمن متولیان کے صدر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع کو تحفظ اور شہداء کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button