Uncategorized

شیعہ کلنگ پیج اور جعفریہ نیوز نے شیعہ قتلِ عام کے خلاف احتجاج پر چپ سادھ لی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سوشل میڈیا پر مکتب اہل بیتؑ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر لوگوں میں آگاہی پہنچانے والے شیعہ کلنگ کے پیج نے حالیہ بھوک ہڑتالی کیمپ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر پراسرار خاموشی اختیار کرلی ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی سے چلنے والے اس پر پیچ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، فیس بک کے ایک صارف کے مطابق، شیعہ کلنگ کا پیج دراصل ایک لسانی جماعت کے میڈیا ونگ کے زیراثر کام کر رہا ہے، جب تک اس جماعت کی طرف سے اس پیج کے ایڈمن کو اجازت نہ ملے اس پیچ سے کوئی خبر نہیں چلائی جاتی۔ ایک اور صارف کے مطابق، تیرہ مئی سے علامہ راجہ ناصر عباس کی فرقہ وارنہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہے لیکن اس پیج سے ایک بھی خبر حتی تصویر تک نشر نہیں کی گئی لیکن جیسے ہی ایم کیو ایم کے وفد نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا تو اس پیج نے وہ خبر ضرور چلائی جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ پیج ایم کیو ایم کے میڈیا سیل کے زیراثر کام کر رہا ہے یا اس پیج کو ایم کیو ایم ہی چلاتی ہے۔

دوسری جانب جعفریہ پریس نے بھی نے بھوک ہڑتالی کیمپ اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ واقعات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button