پاکستانی شیعہ خبریں

میرے بیٹے کو صرف محبت آل محمد (ص) کے جرم میں شہید کیا گیا، والد شہید مرتجز زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) میرے بیٹے کی شہادت سے پہلے میرے خاندان کے تقربیاً 30 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں میرا بڑا داماد سید ساغر علی زیدی (سرکاری ملازم ڈرافٹمین) زیدی فیملی پر 19-08-2008 کو سول ہسپتال خود کش بلاسٹ میں شہید ہوئے تھے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈیرہ اسماعیل خان میں روا ں ماہ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید علی مرتجز زیدی کے والد گرامی نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کیا۔شھید مرتجز کے والد بزرگوار کا کہنا تھا کہ شھید سید علی مرتجز کے تین بچے ہیں، جن میں ایک بڑی بیٹی جو کہ میڑک کی طالبہ ہیں اور دو بیٹے سید عدیل عباس زیدی عمر تقربیاً 10 سال اور دوسرا بیٹا سید قائم عباس زیدی عمر 5 سال ہے۔

شھید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو صرف اور صرف آل محمد (ص) سے محبت کرنے کے جرم میں شہید کیا گیا۔ نہ تو ہماری کسی سے ذاتی دشمنی ہے، نہ کسی سے کوئی لین دین کا کوئی مسئلہ ہے۔ ہمیں شیعہ ہونے کے جرم میں ہی قتل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button