Uncategorized

پاکستان کو چاہ بہارمنصوبے پر کوئی اعتراض نہیں، خواجہ آصف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاہ بہار منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں۔

زرائع کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا برادر ملک ہے، اس لیے اسلام آباد کو چاہ بہار میں بننے والی بندر گاہ کے منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔نئی دہلی کے پاکستان کے خلاف عزائم کی نشاندہی کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کو پاکستان کے خلاف ہندوستانی عزائم کو ضرور ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی نے 5 دن قبل ایران کی جنوبی بندرگاہ چاہ بہار کے حوالے سے سہہ طرفہ ٹرانزٹ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ہندوستان اس بندرگاہ کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ گزشتہ روز اسٹریٹیجک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں پاک۔ایران تعلقات پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا تھا کہ گوادر اور چاہ بہار ایک دوسرے کی حریف پورٹس نہیں ہیں، چاہ بہار اب ایک بین الاقوامی پورٹ بن رہی ہے،جہاں دنیا کے متعدد ممالک کے لوگ آ کر کاروبار کر رہے ہیں۔

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے عزائم کسی سے مخفی نہیں ہیں، اس کے باوجود امریکا سمیت عالمی طاقتیں اسے اسلحہ دے کر مضبوط کر رہی ہیں۔ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے عزائم کسی سے مخفی نہیں ہیں، اس کے باوجود امریکا سمیت عالمی طاقتیں اسے اسلحہ دے کر مضبوط کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button