ژوب، سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران تکفیری دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کاخاؤ میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک تکفیری دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کاخاؤ میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک گھر میں موجود تکفیری دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کاروائی میں تکفیری دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔اسی دوران جب سیکیورٹی فورسز نے ایک تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ تکفیری دہشت گرد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور موقع سے ہی جہنم روانہ ہوگیا۔
سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئےدیگر دوتکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔جہنم واصل ہونے والے اور دونوں گرفتار شدہ تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن ، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) رمضان مینگل گروپ اورلشکرِ جھنگوی سے ہے۔تکفیری دہشتگرد فرقہ وارانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے کہ سیکیوڑتی فورسز کی جانب سے بروقت کاروائی کیئے جانے سے صوبہ بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا۔