Uncategorized

لاہور، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم القدس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملت تشیع پاکستان کی نمائندہ تنظیموں کا یوم القدس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے رہنماء،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی، آئی ایس لاہور ڈویژن کے صدر علی کاظمی اور علامہ ابوذر مہددوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ 25 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور میں حسب سابق القدس ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہونگے۔ آئی ایس او لاہور نے یوم القدس کے حوالے سے بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں مختلف سیاسی، مذہبی اور طلبہ تنظیموں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا شرعی وظیفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین شیعہ سنی نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اگر قدس کے مسئلہ کو فراموش کر دیا تو دنیا میں امت مسلمہ کی طاقت ختم ہو جائے گی۔

آئی ایس او کے ترجمان اصغر مہدی نے کہا کہ رواں سال یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، لاہور میں ریلی کو کامیاب بنانے اور تمام مکاتب فکر کو اس ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے بھرپور رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رابطہ مہم کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا ہے، جسے صیہونیوں نے اسلامی ممالک میں انتشار پھیلا کر دبا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امام خمینی کے فرمان پر لبیک کہنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عراق شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں صہیونی بدامنی اور دہشتگردی کو تکفیریت کے ذریعے پھیلا رہے ہیں، ان تکفیریوں کا اصل ہدف مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button