Uncategorized

لاہور،متعصب ایف آئی اے نے ایران سے واپس آنے والی شیعہ خاتون زائر کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایف آئی اے حکام نے ہفتہ کے روز ایران سے واپس آنے والی شیعہ خاتون کو بلاجواز طور پر گرفتار کرکے سی ڈی حکام کے حوالے کر دیا۔

زرائع کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی خاتون مسرت بانو، جنکی 1998ء کے دوران سرگودہا میں شادی ہوئی تھی نے دینی تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں داخلہ لیا تھا اور وہ اسی لئے اسلامی جمہوری ایران میں مقیم ہیں۔ قم المقدس میں دنیا بھر کے لاکھوں طلبہ و طالبات کی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات بھی حصول علم کے لئے مقیم ہیں۔ گذشتہ روز مشہد سے لاہور آنے والی فلائیٹ سے وہ جیسے ہی لاہور ایئرپورٹ پر اتریں، ایف آئی اے اور سکیورٹی حکام نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے، الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

اس سارے واقعہ میں ایک شیعہ خاتون کی بلاجواز گرفتاری اور انکے خلاف دہشت گردی کا الزام، دراصل ملت تشیع پاکستان کیخلاف حکومت کی معاندانہ پالیسیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے پاکستان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور بلا جواز طور پر شیعہ افراد کیخلاف فورتھ شیڈول جیسے حکومتی اقدامات کیخلاف گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عابس جعفری اور دیگر رہنمائوں نے احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بے گناہ شیعہ خاتون کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے سرکردہ شیعہ رہنماوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات کسی طور پر قابل قبول نہیں، حراست میں لی گئی خاتون مسرت بانو کو فی الفور رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button