Uncategorized

لاہور، سینیٹر اعتزاز احسن نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ 'فوجی عدالت میں چلانے کی مخالفت کردی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ غیر آئینی قرار دے دیا۔

زرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ انھیں فوج یا آرمی چیف انصاف دلواسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا، کیونکہ وہاں صرف دہشت گردی جیسے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور جو مطالبہ طاہر القادری کررہے ہیں وہ آئین کے خلاف ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اس معاملے میں طاہر القادری اور میری رائے بہت مختلف ہے، لیکن یہ ضرور ہے کہ موجودہ حالات میں دھرنے ہی انصاف کا واحد حل بنتے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کے انصاف کے لیے گزشتہ ہفتے پاکستان آکر حکومت مخالف دھرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم بعد میں انھوں نے حکومت کو کچھ عرصے کی مہلت دیتے ہوئے دھرنے کو عارضی طور پر ملتوی کردیا۔طاہر القادری کا مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے اور اس مقدمے کو فوجی عدالت میں چلایا جائے۔

یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القران کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستانی عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پرتکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیر نگرانی متعصب پنجاب پولیس کی جانب سےکیئے گئے ظالمانہ آپریشن کے نتیجے میںخواتین اور مردوں سمیت 14 افرادشھید ہو گئے تھے جبکہ 90 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button