Uncategorized

اویس شاہ کا اغوا ایجنسیوں کی ناکامی اور سندھ حکومت کی نااہلی ہے، شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و سیاسی امور کے انچارج محمد یعقوب شہباز نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس سجاد کی اچانک پُراسرار گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب ہائی پروفائل کیس عدالت میں چل رہے ہیں، اس طرح کے واقعات جسٹس سجاد علی شاہ کا حوصلہ کم کرنے کی کوشیش لگتی ہے۔

زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں محمد یعقوب شہباز نے کہا کہ ان بزدل تکفیری دہشتگردوں نے یہ کارروائی کرکے ایک بار پھر اپنی موجودگی کا اور مضبوط ہونے کا اشارہ دیا ہے، اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم پاکستان اور گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں کو اغوا کیا گیا، اور سالوں بعد اُن کی رہائی عمل میں آئی، یہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہماری ایجنسیوں کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔

محمد عقوب شہناز نے کہا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، انسانیت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، قانون کے سربراہ بھی محفوظ نہیں تو عوام کس پر بھروسہ کریں، یہ واقعہ سندھ حکومت کی بھی نااہلی ہے کہ وہ عوام بلکہ قانون نافذ کرنے والوں کو بھی تحفظ نہیں دے سکی۔ رہنما ایس یو سی کا کہنا تھا کہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ چیف جسٹس کا بیٹا اغوا ہے، حکومت اور ادارے بے بس تماشائی بنے ہوئے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کی رہائی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button