Uncategorized

ایپکس کمیٹی سندھ کا اجلاس آج کراچی میں طلب، اہم فیصلے متوقع

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی اپیکس کمیٹی كکا اجلاس آج بروز منگل چیف منسٹر ہائوس میں طلب کرلیا، جس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

زرائع کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، كکور کمانڈر كکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں كے افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں كکراچی میں حالیہ بدامنی كی لہر كکے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار كکے کراچی میں اجلاس كکی روشنی میں شہر میں جاری آپریشن كے سلسلے میں نئی حکمت عملی پر غور كیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں خصوصی طور پر چیف جسٹس سندھ ہائی كورٹ كکے صاحبزادے اویس شاہ كکی بازیابی اور عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں، نعت خواں،قوال امجد صابری كکے قاتل تکفیر كی دہشتگردوں کی گرفتاری سے متعلق پیشرفت پر غور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button